ماہرہ خان اور ریتک روشن ایک ساتھ،ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے

جدہ(قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی ووڈ سپر سٹارہریتھک روشن کی سعودی عرب میں “ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول” میں ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والے دس روزہ “ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول” اختتام پزیر ہوا، جس میں دنیا بھر سے شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔اس فیسٹیول کے متعدد سیشنز میں ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔گزشتہ رات فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ماہرہ خان کی بالی ووڈ ہریتھک روشن سے ملاقات ہوئی،اوردونوں اداکار ایک ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے اور بات چیت بھی کی۔ جس کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

 

پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی اس فنکار جوڑی کو سوشل میڈیا پر مداح دونوں کو ساتھ دیکھ کر کافی پرجوش اور خوش نظر آ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ” ان دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنا بے حد خوشی کاباعث ہے”۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ہریتھک روشن ، ماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کر کے ان کے کام اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کر چکے ہیں۔ فلم” مولا جٹ “کے آنے سے پہلے بھی انہوں نے ماہرہ کو ان کے کردار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔اس سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ”ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول” میں ماہرہ خان نے بلیو ڈریس میں شرکت کی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

51 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

1 hour ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago