دبئی کے حاکم کو بلی کی جان بچانے والے ہیروز کی تلاش

دبئی (قدرت روزنامہ)دبئی کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کے بچاتے ہوئے شہریوں کی ویڈیو شوشل میڈیا پر شئیر کر دی . انہوں نے نوجوانوں کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ہمارے خوبصورت شہر میں ایسے ہمداردانہ رویے کو دیکھ کر فخر اور خوشی ہوئی .

انہوں نے ساتھ ہی صارفین سے ویڈیو میں بلی کی مدد کرتے نوجوانوں کی شناخت کرنے کی اپیل بھی کر دی، تا کہ ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے .

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے عمارت کی دوسری منزل پر پھنسی بلی کو تین شہریوں نے چادر کی مدد سے زخمی ہونے سے بچایا، رپورٹ کے مطابق بلی حاملہ تھی جس کی وجہ سے وہ بلند عمارت سے چھلانگ نہیں لگا پا رہی تھی . تاہم شہریوں کی طرف سے چادر کی مدد دینے دئیے جانے پربلی اس پر چھلانگ لگائی اور بالکل محفوظ رہی . جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی . . .

متعلقہ خبریں