’پسوڑی گرل‘ شے گل کی خوبصورت آواز میں دو نئے گانے ریلیز
کراچی(قدرت روزنامہ) دنیا بھر میں عالمی ریکارڈ بنانے والے گانے ’پسوڑی‘ کی مشہور گلوکارہ شے گِل کی خوبصورت آواز میں دو نئے گانے پیش کر دیئے گئے۔
شے گل کی آواز میں مشہور گانے ’لٹھے دی چادر‘ کا نیا ورژن جاری کیا گیا ہے جس میں جہاں شے گل کی سُریلی آواز جادو جگا رہی ہے وہیں وہ ویڈیو میں روایتی شادی کے لباس میں ملبوس رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب شے گل کی ایک اور میوزک ویڈیو ’سکون‘ ریلیز کی گئی ہے جس میں ان کے ساتھ لاہور کی سانگ رائٹر اور گلوکار جوڑی حسن اینڈ روشن کی آواز بھی شامل ہے۔
View this post on Instagram
ان دونوں نئے گانوں کو ’پسوڑی گرل‘ شے گل کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔