مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مونس الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔مونس الہٰی سے وی لاگرز نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مونس الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں، والد صاحب عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والد پرویز الہٰی، حسین الہٰی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا رابطہ بحال ہوا ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے۔مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں۔

Recent Posts

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے…

16 mins ago

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

29 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

30 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

41 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

48 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

49 mins ago