مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، مونس الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں . مونس الہٰی سے وی لاگرز نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی .


ذرائع کے مطابق اس موقع پر مونس الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے . مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں، والد صاحب عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ والد پرویز الہٰی، حسین الہٰی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا .
ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا رابطہ بحال ہوا ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے . مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں .

. .

متعلقہ خبریں