عید قرباں سے قبل اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، ڈکیتی کی ویڈیو وائرل

ڈاکوؤں کی کارروائی کے دوران گلی میں بچے اور قربانی کے جانور بھی موجود تھے


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں عید قرباں سے قبل اسٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، اجتماع گاہ روڈ پر دن دہاڑے دو موٹر سائیکل سواروں نے سرِعام ڈکیتی کی واردات انجام دی۔
واردات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں کی کارروائی کے دوران گلی میں بچے اور قربانی کے جانور بھی موجود تھے۔ بچوں نے ڈاکوؤں کے قریب جانے کی کوشش کی، مگر اہلِ علاقہ نے بروقت مداخلت کرکے انہیں روک دیا۔
شور مچنے پر ملزمان نے فائرنگ بھی کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، یہ ڈکیتی گزشتہ روز یا چند دن پرانی واردات ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔

WhatsApp
Get Alert