کراچی میں آج رات سے تیز ہوائیں چلیں گی، موسمیاتی تجزیہ
کراچی (قدرت روزنامہ)موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آج رات سے شمال مشرق سے تیز ہوائیں چلیں گی جو خشک اور خنک ہونے کے ساتھ گرد آلود بھی ہوگی۔جواد میمن کے مطابق کراچی میں ہواؤں کے باعث خنک موسم میں اضافہ ہوگا جس میں 12 سے 15 دسمبر تک کمی آجائے گی۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ دسمبر کے آخری دن سرد رہیں گے جبکہ جنوری میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔
جواد میمن نے کہا ہے کہ 12 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے بلوچستان کے ساحلی میں علاقوں میں بارش، زیارت اور کوئٹہ میں ہلکی برفباری کا امکان ہے، 15 دسمبر تک یہ سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے شمالی حصے اور بالائی پنجاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔