سمجھانے اور کردار پر کیچڑ اچھالنے میں فرق ہوتا ہے، صبا فیصل


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹوں کے نام نیا پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ صبا فیصل نے نجی زندگی، بہو کے ساتھ تنازعات سے متعلق اپلوڈ کی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہٹا دیا ہے۔
صبا فیصل نے نئی پوسٹ کے ساتھ ایک کیپشن شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں سلمان اور ارسلان فیصل اور بیٹی سعدیہ فیصل کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)


صبا فیصل کا اس پوسٹ میں کہنا ہے کہ کسی کو سمجھانے اور کردار پر کیچڑ اچھالنے میں فرق ہوتا ہے، اس فرق کو سمجھیں پلیز، امید ہے آپ سب سمجھ گئے ہوں گے۔
صبا فیصل نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیپشن پڑھیں اور میرے خاندان کے لیے دعا کریں۔یاد رہے کہ صبا فیصل نے طنزیہ اور تنقیدی کمنٹس سے بچنے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا کمنٹ سیکشن بھی بند کر رکھا ہے۔