آواران بازار میں دھماکے سے دکان دار جاں بحق، 7 افراد زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع آواران کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکے سے ایک دکان دار جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 زخمی ہوگئے . آواران کے علاقے کولواہ کے شاپنگ سنٹر میں ایک دکان میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا .

جاں بحق شخص دکان دار تھا جس کی شناخت ناصر علی ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی . جبکہ اس کے بھائی آصف ولد محمد ہاشم سمیت 7 افراد زخمی ہیں .
دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی .
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دہشت گردی کے واقعے میں ایک دکاندار کی شہادت اور بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا .

. .

متعلقہ خبریں