جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثنا اللہ کو انصاف دیا۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے اور رانا ثنا اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں بری کر دیا ہے۔ پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دیا۔ انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا۔