سیکورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، داعش کے 4 شدت پسند ہلاک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار کرنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی بارڈر پار کرنے کی مصدقہ اطلاع پر افغانستان باؤنڈری پر دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر محمد داود ولد محمد یعقوب ،عبداللہ ولد خان گل سکنہ ہزار خوانی، محمد لائق ولد پیاو دین سکنہ دیبک سید خیل جبکہ چوتھے ہلاک شدہ دہشت گردکی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا جو کہ دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، ہینڈ گرنیڈ اٹیک، بم دھماکوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔