ڈالر کی اونچی اڑان قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا رکے دوران آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے اور اب تک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 166.10 روپے پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 47 ہزار 828 کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 47 ہزار 916 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم یہ تیزی یونہی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع

کر دیا ۔ اب تک 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ 47 ہزار 788 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما غیا ث عبد اللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پی ایل ایل اور پی ایس او اسپاٹ ریٹ سے تقریباً 20 فیصد زیادہ مہنگی ایل این جی خریدنے جا رہے ہیں،اگر حکومت نے اس کی منظوری دیدی تو خدشہ ہے کہ ایل این جی پٹرول سے تقریباً 25 فیصد تک مہنگی ہو جائے گی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ تاریخ کی مہنگی ترین خریداری کی وجہ صرف اور صرف پی ایل ایل اور پی ایس او کی غلط مینجمنٹ اور بد انتظامی ہے،سی این جی سیکٹر پٹرول سے زیادہ مہنگی گیس نہیں بیچ سکتا،سی این جی سیکٹر کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی این جی غریب عوام کا فیول ہے،مطالبہ ہے کہ سی این جی سیکٹر کو مکمل بند ہونے سے بچایا جائے۔انہوںنے کہا کہ اداروں کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے 450 ارب کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے،حکومت اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

4 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

9 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

17 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

25 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

31 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

33 mins ago