ٹھٹھہ:اراضی تنازعہ پر کشیدگی ،ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ،ڈی ایس پی سمیت2زخمی
ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)سندھ کے علاقے گھارو کے قریب اراضی کے تنازعہ پر کشیدگی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں پولیس کو اطلاع ملی کہ وہاں دوگروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر تصادم کا خدشہ ہے
جس پر پولیس فوری موقع پہنچی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں سپاہی علی نواز اور اے ایس آئی محمد بخش موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔