مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کر دیا۔اس سلسلہ میں صدر مسلم لیگ ن نے 11 سے 17 دسمبر تک ورکرزکنونشن کے انعقاد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔
آج راولپنڈی، سیالکوٹ، شیرگڑھ ،مردان میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن ہوں گے، 13 دسمبر کو اسلام آباد، 14 دسمبر کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہوگا۔جاری شیڈول کے مطابق 15 دسمبر کو شیخوپورہ، 16 دسمبر کو قصور میں ورکرز کنونشن ہوگا ، 17 دسمبر کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔