ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے؟
مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عمران خان کی مبینہ بیٹی کا تذکرہ پھر اپنے لبوں پر لے آئے،کہتے ہیں کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود بھی کبھی اس کا انکار نہیں کیا، مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔