لڑکا امیر ہے تو شادی کرلوں گی ۔۔پاکستانی ڈرامہ میں دکھائی جانے والی کہانی کس حد تک سچ ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریل فرق کی کہانی میں ہمارے معاشرے کا وہ پوشیدہ پہلو دکھایا گیا ہے جو کوئی اپنے منہ سے کہہ کر ظاہر نہیں کرتا البتہ یہ وہ سچ ہے جو جوان لڑکیوں کی سوچ میں ابھر رہا ہے۔ جیسے ڈرامے میں سحر خان کی شادی فیصل قریشی سے اس کے والد نے پیسہ دیکھ کر کروادی کہ بیٹی بھی راج کرے گی اور میں بھی اس کے پیسوں پر زندگی آرام سے گزاروں گا وہیں سحر نے بھی یہ سوچ کر شادی کی حامی بھر دی کہ جس معیار اور مقام کو میں حاصل کرنا چاہتی تھی وہ مجھے بناء محنت کیے حاصل ہونے جا رہا ہے۔ اس لیے بیٹی نے خوشی سے باپ کے فیصلے پر ہاں کردی.
ڈرامہ فرق پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے سوشل میڈیا پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کل نوجوان لڑکیاں اپنے ہم عمر لڑکوں سے زیادہ بڑی عمر کے کامیاب مردوں میں شادی کرنے کو ترجیح دے رہی ہیں جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ وہ کس حد تک مآدی چیزوں اور دنیاوی سکون کو پسند کر رہیہیں۔ ایک طرف جہاں معاشرے میں غربت کی انتہا پروان چڑھ رہی ہے وہیں ایسی خواہشات بھی ہیں جو اگر باپ کے گھر پوری نہ ہوسکیں تو لڑکیاں یہی خواہش کرتی ہیں کہ امیر شوہر سے شادی کرکے زندگی کو پرسکون بنا لیں۔ چاہے وہ ایک یا 5 بچوں کا باپ ہی کیوں نہ ہو۔