بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی قائدین کا اجلاس طلب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے . اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اجلاس قائدِ ایوان کی حیثیت سے طلب کیا ہے .


یہ اجلاس اہم صوبائی امور پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے وزیرِ اعلیٰ کے وژن کا تسلسل ہے . اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ بھی اجلاس میں مدعو کیے گئے ہیں .
اجلاس میں اتحادی اور حزبِ اختلاف کی دیگر جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں