شہداد کوٹ (قدرت روزنامہ)سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا . سینیٹراعظم سواتی کو راہداری ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پولیس نے قمبر کے جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج کی عدالت میں پیش کیا تھا .
اس موقع پر پولیس نے عدالت سے اعظم سواتی کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی . عدالت نے اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے انہیں پولیس کے حوالے کیا ہے . سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور دیگر کارکن بھی موجود تھے .
واضح رہے کہ نامناسب الفاظ ٹوئٹ کرنے پر ان کے خلاف شہریوں نے وارہ اور نصیر آباد تھانے میں 27 نومبر کو 2 ایف آئی آرز درج کرائی تھیں .
گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کوئٹہ سے بذریعہ جہاز پہلے سندھ کے شہر سکھر پہنچایا گیا تھا . سکھر ایئر پورٹ سے اعظم سواتی کو سخت سیکیورٹی میں قمبر شہداد کوٹ لایا گیا تھا .