ن لیگ کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر عمران خان نے لگوائی، مریم اورنگزیب


لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بغض اور حسد میں مبتلا شخص نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ڈیوڈ روز سے خبر لگوائی جو جھوٹی نکلنے پر ڈیلی میل نے 22 کروڑ عوام سے معافی مانگ لی۔
ڈیلی میل کی جانب سے شہباز شریف سے معافی مانگنے کی خوشی میں (ن) لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے دہشت گردی ختم کی، اپنے چالیس سال کے احتساب کا جواب دیا ، نالائق توشہ خانہ چور الزام نواز شہباز پر لگاتا ہے، رانا ثنا اللہ بھی سرخرو ہوئے، تمہارے پاس پنکی اور فرح گوگی تھی، چوری نہیں کی تو جواب دو۔
انہوں ںے عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان چار سال کے بعد کہتا ہے کہ میرے پاس طاقت نہیں تھی، چوری نہیں کی تو جواب دو، سوال کریں تو سانس بند ہوجاتی ہے، وہیل چئیر پر آجاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کارکنان کا ایک جگہ جمع ہونا ثبوت ہے کہ کون آرہا ہے؟ نواز شریف نے ایٹم بم دیا عمران خان سوتر بم ہی دکھا دو، یہ توشہ خانہ چور اس وقت بھی امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی، سردار نسیم اور دیگر نے کہا کہ اٹک ہو اڈیالہ ہو یا کیمپ جیل، کارکنان پارٹی قائدین کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے۔