شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ پروگرام کا پرومو شیئر کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طلاق کی افواہوں کے درمیان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ ٹی وی پروگرام کا اعلان کر دیا۔شعیب ملک نے انسٹاگرام پر ‘دی مرزا ملک شو’ کا پرومو شیئر کیا، جس میں ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
30 سیکنڈ کی پرومو ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے پروگرام میں مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)


مہمانوں میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، عدنان صدیقی اور وسیم بادامی شامل تھے، یہ پروگرام پاکستان کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں۔
دونوں شخصیات اس متعلق کوئی بات نہیں کر رہیں، شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔شعیب نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اور ثانیہ طلاق کے بارے میں سوالوں کا جواب نہیں دیں گے تو میڈیا اس متعلق زیادہ بات نہ کرے۔