فن و ثقافت شوبز
لوگوں کو نجی زندگی کے بجائے کام کے متعلق بات کرنی چاہیے، نرگس فخری
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے کچھ معاملات کو خود تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ نے تو راز داری کا مطلب ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافرز اور سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاراؤں کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی کے متعلق بہت سی باتوں تک ہر ایک کو رسائی حاصل ہے۔نرگس نے کہا کہ مجھے ڈیٹنگ کے متعلق لوگوں کے سوالات عجیب لگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذات کے متعلق بتانے میں کوئی شرم نہیں ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ لوگ نجی زندگی کے بجائے کام کے متعلق گفتگو کریں۔نرگس فخر نے کہا کہ جو لوگ اپنی زندگی کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے۔