ٹوئٹر کا نئے ورژن کی ری لانچ سے متعلق اہم اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹوئٹر بلیو کا نیا ورژن پیر سے دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر کمپنی کے مطابق ٹوئٹر بلیو کا نیا ورژن پیر سے دوبارہ لانچ کیاجائے گا۔
کمپنی اعلامیے کے مطابق نئی سروس کی سبسکریپشن سے صارفین ٹوئٹس میں ترامیم کرسکتے اور ساتھ ہی 1080 پکسل ویڈیو اپ لوڈ بھی کرسکیں گے۔اعلامیے کے مطابق نئی سروس کی سبسکریپشن ویب کے لیے 8 ڈالر فی ماہ جبکہ ایپل صارفین کے لیے11 ڈالر فی ماہ ہوگی۔