موٹروے اسکینڈل، اہم حکومتی نمائندے کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی
محراب پور(قدرت روزنامہ)موٹروے ایم 6 میگا کرپشن اسکینڈل پر قائم کی گئی کمیٹی نے موٹروے کی رقم میں 3 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کردی اہم حکومتی نمائندے کے ملوث ہونے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر حیدر آباد موٹروے کی رقم میں میگا کرپشن پر قائم کی گئی ،3رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے 45 صفات پر مشتمل اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے جس میں موٹروے کی رقم میں 3 تین ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کمیٹی نے انکشاف کیاہے کہ بھاری رقم نکلوانے میں خمیسو نامی شخص کا اہم کردار رہا ہے، چیک اکاونٹ ہولڈرز کی بجائے دیگر افراد کو جاری کیے گئے ہیں۔