کراچی میں اگلے 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہوجائیں گی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں سے ہوائیں چلیں گی،اس دوران پارہ کم سے کم 15 سے 17 ڈگری کے درمیان ہو سکتا ہے، بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔