پاک افغان سرحد بابِ دوستی آج کھولنے کا اعلان
چمن (قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر چمن نے آج سے بابِ دوستی ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سرحد کے کھلنے سے دونوں جانب پھنسے تمام شہریوں کو آنے جانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی چمن میں شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کیا گیا، دوطرفہ تجارت معطل کردی گئی اور کسٹم ہاؤس کو بھی خالی کردیا گیا۔