کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا، زیر سمندر 7 منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے کہا کہ انہوں نے اواتار 2 میں ایک منظر کی عکسبندی کے ٹریننگ سیشن میں پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھا۔کیٹ ونسلیٹ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
اس فلم کے زیادہ تر مناظر سمندر میں فلمائے گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کاسٹ میں شامل زیادہ تر اداکاروں کو فلم کی عکسبندی سے پہلے غوطہ خوری کی تربیت لینا پڑی۔ایک معروف ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کیٹ ونسلیٹ نے انسٹرکٹر کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے 7 منٹ اور 15 سیکنڈ تک پانی کے اندر سانس روکے رکھا۔
New clip shows Kate Winslet after holding her breath for 7 minutes and 15 seconds. #AvatarTheWayOfWater #Ronal pic.twitter.com/1PuyC3UY15
— Avatar Sequels (@avatarsequelsbr) December 10, 2022
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے 3 ہفتے کی تربیت لی تھی، یہ بہت غور طلب اور غیر معمولی عمل ہے، آپ کو سیکھنا ہوتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن برقرار رکھی جائے۔
کیٹ ونسلیٹ سے پہلے ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کی عکسبندی کے لیے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔