پاکستانی با حجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ہِپ ہاپ اور ریپر گلوکارہ ایوا بی کی منگنی ہو گئی ہے۔باحجاب، نقاب پہن کر گانے والی پاکستان کی واحد گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی ہے۔
انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔
View this post on Instagram
ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بنایا ہے اور اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔ایوا بی کی پوسٹ میں اُنہیں مہندی لگائے تیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس پوسٹ کے آخر میں ایک کیک بھی ہے جس پر ’منگنی مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔
اس پوسٹ پر ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جا ری ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی ہیں۔ایوا بی کو 2022ء میں میوزک سیریز، کوک اسٹوڈیو میں گانے ’کنا یاری‘ سے کافی شہرت ملی ہے۔