پاکستانی با حجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ہِپ ہاپ اور ریپر گلوکارہ ایوا بی کی منگنی ہو گئی ہے . باحجاب، نقاب پہن کر گانے والی پاکستان کی واحد گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کر لی ہے .


انہوں نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دی ہے .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Eva B (@iamevaab)


ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بنایا ہے اور اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے . ایوا بی کی پوسٹ میں اُنہیں مہندی لگائے تیار دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس پوسٹ کے آخر میں ایک کیک بھی ہے جس پر ’منگنی مبارک‘ لکھا ہوا ہے .
اس پوسٹ پر ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جا ری ہے .
واضح رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی ہیں . ایوا بی کو 2022ء میں میوزک سیریز، کوک اسٹوڈیو میں گانے ’کنا یاری‘ سے کافی شہرت ملی ہے .

. .

متعلقہ خبریں