کراچی: ایم کیو ایم پاکستان 18 دسمبر کو خواتین کا جلسہ کریگی


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 18 دسمبر کو کراچی میں خواتین کے جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اس سلسلے میں شہر کے 28 مقامات پر کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمپس لگانے کا مقصد 18 دسمبر کے خواتین کے جلسے کے حوالے سے لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔