نوازالدین صدیقی پہلی بار بیٹی کے ہمراہ منظر عام پر


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کو پہلی بار اپنی بیٹی کے ساتھ اسکرین پر دیکھ کر ان کے مداحوں کو بہت خوشی ہوئی۔نواز الدین صدیقی اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے ہمیشہ دور ہی دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، یہاں تک کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی بہت کم ہی فیملی کے ہمراہ تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔
اداکار نے عالیہ صدیقی سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں، جن میں ایک بیٹی شورہ صدیقی اور بیٹا یانی صدیقی ہے۔گزشتہ روز پہلی بار نوازالدین صدیقی کی بیٹی کو والد کے ہمراہ پہلی بار منظر عام پر دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز الدین صدیقی کو اپنی بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


دونوں نے ایک ساتھ مشہور فوٹو گرافر گروپ پاپرازی کے کیمروں کے لیے پوز بھی دیا۔اس ویڈیو میں شورہ کو ڈینم پہنے ہوئے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جبکہ نوازالدین سیاہ رنگ کا لباس پہنے نظر آئے۔
اداکار کے ہمراہ ان کی بیٹی کو پہلی بار منظرِ عام پر دیکھ کر ان کے مداح خوشی اور حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔دراصل، نوازالدین صدیقی کو ایک خصوصی نشریات ’ایجنڈا آج تک 2022ء‘ میں خصوصی مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
اس تقریب میں اداکار کی بیٹی شورہ صدیقی نے بھی شرکت کی اور اتفاق سے گزشتہ روز ان کی سالگرہ بھی تھی اس لیے اسٹیج پر اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔دوسری جانب، نوازالدین صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئرکی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nawazuddin Siddiqui (@nawazuddin._siddiqui)