اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔وزارت قانون نے قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا، جس کے مطابق نیب کی خودمختار ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔
نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپیشنل گروپ ڈکلیئر کرنے کی سمری بھیجی تھی، جس پر وزارت قانون نے نیب کو خط بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔
حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی رد کر دی، اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا۔
وزارت قانون کے خط کے مطابق تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہو جائے گی، نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیئر نہیں کیا جا سکتا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…