اجے کی وجہ سے آج تک شادی نہیں کر سکی ۔۔ اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کے بعد بھی اجے دیوگن تبو کے لیے لوگوں سے لڑتے کیوں ہیں؟ دیکھیے


ممبئی(قدرت روزنامہ)میں آج بھی کنواری ہوں تو اس میں اجے دیوگن کا قصور ہے۔ یہ الفاظ ہے خوبصورت اداکارہ تبو کے۔


تبو اور اجے دیوگن نے ایک ساتھ کئی فلمیں کیں ہیں یہی نہیں انہیں ایک دوسرے کے ساتھ اتنا دیکھا گیا ہے کہ بہت مرتبہ یہ بھی خبریں گردش کرتی نظر آئیں کہ یہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ تبو نے ایک انٹرویو میں اجے دیوگن کے سامنے ہی یہ راز پوری دنیا کو بتا ڈالا کہ اجے میں کزن سمیر کے پڑوسی اور دوست تھے۔ کچھ وقت میں میری بھی ان سے دوستی ہوگئی لیکن یہ مجھے پر چھپ چھپ کر نظر رکھتے تھے اور جس بھی لرکے کو میرے ساتھ بات کرت دیکھ لیتے تو کزن سمیر کے ساتھ مل کر اسے مارتے۔
یہی وجہ ہے کہ میں آج تک کنواری ہوں، شادی نہیں ہو سکی۔ مزید یہ کہ اب بھی ہر روز اجے سے کہتی ہوں کہ میرے لیے کوئی اچھا سا لڑکا ڈھونڈ دو لیکن میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ اجے بچپن سے لیکر آج سے میرا بہت خیال رکھتا ہے، یہ بہت اچھا ہے۔ یہی نہیں اگر اس پوری فلمی دنیا میں سب سے زیادہ کسی مرد پر یقین کرتی ہوں تو وہ اجے ہے۔