جعل سازوں سے خبردار۔۔۔پی ٹی آئی کی مضبوط سوشل میڈیا ٹیم کو بھی دھوکا دیدیا گیا ۔۔۔تہلکہ خیز خبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی مضبوط سوشل میڈیاٹیم کو بھی دھوکا،جعلی ٹویٹر ہنڈل بنا لیا،تحریک انصاف کے نام سے جعلی ٹویٹر ہنڈل بنا گیا ہے ،پی ٹی آئی آفیشل ہینڈل عوام کوجعل سازوں سے خبردار کردیاکہ جعلی پارٹی اکاؤنٹس سے ہوشیاررہیں۔تفصیلات کے مطابق اکتوبر کی 22 تاریخ سے ٹوئٹر پر ’تحریک انصاف پاکستان‘ کے ہینڈل سے ایک تصدیق شدہ اکاؤنٹ چلایا جارہا ہے جودرحقیقت جعلی ہے

پی ٹی آئی کے تصدیق شدہ اصل ہینڈل سے جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے خبردارکیا گیا ہے کہ کچھ اکاؤنٹس تصدیق شدہ بیج حاصل کرنے کیلئے ظاہرکررہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کا آفیشل اکاؤنٹ رکھتے ہیں۔فالوورز کوہوشیار کرتے ہوئے درخواست کی گئی ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کو پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹس نہ سمجھا جائے، جس سے اب تک کی جانے والی ٹویٹس میں سے بیشتر پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے حوالےسے ہیں۔