لیڈی پولیس آفیسر کی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کرنے کو ویڈیو وائرل


کوہ ہمالیہ (قدرت روزنامہ)حال ہی میں عائشہ نامی لڑکی کی شادی کے استقبالیہ میں میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرنے کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی مشہور شخصیات نے اس گانے پر رقص کیا اور اب لیڈی پولیس آفیسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں اسی گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ سردیوں کی پولیس وردی میں ملبوس ایک خاتون کوہ ہمالیہ میں چہل قدمی کرتے ہوئے اور لتا منگیشکر کے ہٹ ٹریک ‘میرا دل یہ پکرے آجا’ پر رقص کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خوب پسندگی کا اظہار کیا گیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوگیا اور اب انہوں نماڈلنگ میں بھی قدم رکھ دیا اور اب وہ بہت جلد ایک گانے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔