ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر اسکرین پر ساتھ نظر آنے کیلئے تیار؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید ایک بار پھر اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔سوشل میڈیا پر یہ ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ کیا ہم آپ کو اور ہمایوں سعید کو کسی پروجیکٹ میں ساتھ دیکھ سکیں گے؟


جس کے بعد ماہرہ خان نے ری ٹوئٹ کیا اور ہمایوں سعید کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت جلد امید ہے، کیوں ہمایوں؟
اس ٹوئٹ کے وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اور مداح بے صبری سے ان دونوں اداکاروں کے نئے پروجیکٹ کا انتظار کررہے ہیں۔