سوئی سدرن نے ناشتے اور کھانے کے اوقات میں گیس فراہمی کی یقین دہانی کرادی


کراچی(قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے صبح 6 سے 9، دوپہر 12 سے 2 اور شام 6 سے 9 بجے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری عوامی نوٹس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق کھانے کے اوقات میں دن میں تین مرتبہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
علاوہ ازیں سوئی گیس کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی اور توانائی کی چیلنجنگ عالمی صورتحال کی وجہ سے سوئی سدرن کو اپنے سسٹم میں نمایاں کمی کا سامنا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق سوئی سدرن اپنے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات کے دوران دیے گئے شیڈول کے مطابق گیس فراہم کرے گی۔