کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آتشزدگی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر شاہین کمپلکس کے قریب کثیر منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
شاہین کمپلکس کے قریب عمارت کی بالائی منزل پر آگ لگ گئی تھی جس کے بعد عمارت میں موجود تمام لوگ باہر نکل آئے تھے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا تھا۔