اسمبلی نہ توڑنے کے وزیرِ اعلیٰ کے مشورے میں صداقت نہیں: کامران بنگش


خیبر پختون خوا (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن کامران بنگش کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسمبلی نہ توڑنے کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے مشورے میں صداقت نہیں۔یہ بات خیبر پختون خوا کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن کامران بنگش نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اسمبلی توڑ دیں گے۔کامران بنگش نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان اور اراکین نے اسمبلی توڑنے کا اختیار عمران خان کو دیا ہے۔