کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع
کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگرکی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی اور کیس پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔