پنجاب

مسلم لیگ ن کا افغانستان کی صورتحال پر پالیسی بیان سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) نے افغانستان کی صورتحال پر پالیسی بیان جار ی کرتے ہوئے طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے بات چیت سے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت بنے گی اور قومی اتفاق رائے کا حصول افغانستان کے امن کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔مسلم لیگ (ن) افغان عوام کی خود مختاری کا احترام کرتی ہے اور توقع ہے کہ پاکستان کی خود مختاری کا بھی ایسے ہی احترام کیا جائے گا۔افغان بیرونی مداخلت سے آزادی کے ساتھ اپنا سیاسی مستقبل خود متعین کریں۔لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ(ن) نے افغانستان کی صورتحال پر پالیسی بیان جار ی کرتے ہوئے طالبان اور دیگر فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا ہے۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے بات چیت سے افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت بنے گی اور قومی اتفاق رائے کا حصول افغانستان کے امن کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا۔مسلم لیگ (ن) افغان عوام کی خود مختاری کا احترام کرتی ہے اور توقع ہے کہ پاکستان کی خود مختاری کا بھی ایسے ہی احترام کیا جائے گا۔افغان بیرونی مداخلت سے آزادی کے ساتھ اپنا سیاسی مستقبل خود متعین کریں۔

متعلقہ خبریں