سندھ: اسکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن اکبر لغاری کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک چھٹیاں ہوں گی۔