سکھر حیدرآباد کے پرانے راستے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، وزیرِاعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر حیدر آباد کے پرانے راستے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سکھر میں سکھر حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کا آج سنگِ بنیاد رکھنے جارہے ہیں، جس کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایچ اے سے مطالبہ ہے کہ 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو دینا چاہیے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہم ابھی بھی متاثرینِ سیلاب کو ٹینٹ دے رہے ہیں، کچھ اضلاع میں ابھی بھی پانی موجود ہے، وفاق سے مل کر ایک پروگرام بنایا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کو گھر بنا کر دیے جائیں۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سکھر روہڑی برج بنانے کا وعدہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نےکیا تھا، اس پراجیکٹ کے لیے پیسے دیے جائیں تاکہ یہ پراجیکٹ پورا ہو سکے۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کے لیے ایم 6 بہت اہم پراجیکٹ ہے۔

Recent Posts

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

11 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

16 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

22 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

28 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

33 mins ago

پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو جاری کردہ سرکاری…

44 mins ago