پاکستان
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے توشہ خانہ کا گزشتہ 10سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔
نور عالم خان نے کہا کہ ججوں اور بیوروکریٹس سمیت تمام افرادکو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے، آڈیٹرجنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، آرمی چیفس اور نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس، ایم این ایز، سینیٹرز، وزرائے اعلی اور گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔