شوکت عزیز صدیقی کی اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ میں کیس کی جلد سماعت کی درخواست دے دی ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف کیس کی آخری سماعت جون 2022 میں ہوئی تھی جنوری 2023ء سے شروع ہونے والے ہفتے میں میرے کیس کی سماعت کی جائے۔