سوناکشی سنہا نے شادی کے خواہشمند مداح کو لاجواب کردیا،خبر پڑھ کر آپ ششدر رہ جائینگے

ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی سنہا نے شادی کے خواہشمند مداح کو لاجواب کردیا،خبر پڑھ کر آپ ششدر رہ جائینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سوناکشی سنہا نے شادی کی پیشکش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے کر لاجواب کردیا۔اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں کے ذریعے تو اپنے مداحوں کو تفریح
فراہم کرتی ہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیںسوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر آسک می اینی تھنگ سیشن کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دئیے۔ جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا آپ مجھ سے شادی کریں گی۔ سوناکشی نے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا فی الحال میں انسٹاگرام پر شادی کی پیشکش قبول نہیں کررہی۔