بھارتی اسموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے بھارتی اسموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی اسموگ پاکستان منتقل ہونے پر پنجاب حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اسموگ کی وجہ سے لاہور شہر دنیا کا نمبر ون آلودہ شہر شمار ہورہا ہے، محکمہ موحولیات پنجاب نے وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کردیئے ہیں .


محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کی اسموگ پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ لاہور کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہنا ہے، وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے اس مسئلے کو سارک ممالک کی تنظیم میں اٹھایا جائے گا .
محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہوا پاکستان کی طرف ہونے کی وجہ سے اسموگ پاکستان میں آجاتی ہے، وزارت خارجہ کو مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے باقی ان کا کام ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے مطابق کام کرتے ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسموگ کے تدارک کے لیے محکمہ موحولیات کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں، گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار اسموگ میں کمی دیکھنےمیں آرہی ہے . واضح رہے کہ محکمہ موحولیات کی جانب سے اس کو قدرتی آفت ڈیکلرڈ کیا گیا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر کے گردونواح میں آلودگی کی روک تھام کے لیے سٹیل ری رولنگ ملز، بوائلر اور فرنسس کو بھی بند کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں