کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی تاریخ ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد اب اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر کے انتہائی قریب ذرائع نے بتایا ہے کہ اتھیا اور راہول جنوری کے آخری ہفتے میں شادی کررہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا جبکہ شادی کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹی کے بنگلے پر ہوگی جس میں خاص مہمانوں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اتھیا اور کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آچکی ہے تاہم وہ افواہ ثابت ہوئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty)