پنجاب میں مزید 2 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں مزید 2 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اس سلسلے میں بھرتی کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سپرد کردی گئی ہے .

لاہور میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا .
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 2018ء سے اب تک ریکارڈ 90 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کی بھرتیاں کیں .
انہوں نے کہا کہ 703 ڈاکٹر دسمبر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جوائن کرلیں گے . ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق 100 مرد اور800 خواتین نرسز بھرتی کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں