موٹروے اسکینڈل، ملزمان ریمانڈ پر جیل منتقل
کراچی (قدرت روزنامہ)حیدر آباد سکھر موٹر وے منصوبے میں سوا دو ارب روپ کی کرپشن کے کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ملزم سابق اسسٹنٹ کمشنر نیوسعید آباد منصور عباسی اور بینک منیجر حیدرآباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کی رقم میں میگا کرپشن پر قائم کی گئی 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے 45 صفات پر مشتمل اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے جس میں موٹروے کی رقم میں 3 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کمیٹی نے انکشاف کیاہے کہ بھاری رقم نکلوانے میں خمیسو نامی شخص کا اہم کردار رہا ہے، چیک اکاؤنٹ ہولڈرز کی بجائے دیگر افراد کو جاری کیے گئے ہیں۔