اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں 26 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا . نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 26 دسمبر سے31 دسمبر تک بند رہیں گے .

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے .
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی . اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف دستیاب رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں